اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کرونا وائرس کی ویکسین تیار ، آسٹریلوی سائنسدانوں نے بڑا دعوی کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایس اسپائک نامی ویکسین کوئنز لینڈ یونیورسٹی کے تین سائنسدانوں نے تیار کی ہے جسے آزمائشی مرحلے میں چوہوں پر آزمایا جا رہا ہے جب کہ اگلے مرحلے میں انسانوں پر آزمایا جائے گا۔ ماہرین کا کہنا ہےکہ ویکسین کی تیاری پر 20 سے 30 لاکھ ڈالر لاگت آئے گی اور بڑے پیمانے پر اس کی پیداوار چیلنج ہوگا۔آسٹریلوی سائنسدانوں کے مطابق مذکورہ ویکسین کی طبی آزمائش میں
چند مہینے درکار ہیں۔ قبل ازیں اسرائیلی سائنسدان کورونا وائرس کی ویکسین کی تیاری کے قریب پہنچ گئے۔اسرائیلی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ چند روز میں کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا جائے گا۔اسرائیل کے بائیولوجیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے ویکسین کی تیاری میں اہم پیش رفت کر لی ہے۔ جیوز نیوز کے مطابق انسٹی ٹیوٹ کا کہنا ہے کہکورونا وائرس کا توڑ ڈھونڈ لیا گیا ہے، صرف پری کلینکل اور کلینکل ٹرائل کے لیے کچھ وقت درکار ہے۔