اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کرونا وائرس کےحیاتاتی حملے کا الزام ، امریکی خفیہ اداروں کا ہاتھ ہو سکتا ہے ۔ تفصیلات ترجمان چینی وزارت خارجہ نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ یہ امکان ہے کہ ووہان میں کرونا وائرس کے پھیلائو میں امریکہ خفیہ ادارے ملوث ہو سکتے ہیں ۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ٹویٹر پر ایک پیغام جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ شفافیت کا فقدان امریکا میں ہے خدشہ ہے کہ ووہان میں کرونا وائرس لانے میں امریکی فوج ملوث ہو ۔
غیر ملکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے براہ راست امریکا پر بائیو لاجیکل حملے کا الزام لگایا ہے ، ترجمان زاولجیان نے سوال اٹھایا ہے کہ امریکہ میں کرونا کے کیس کب سامنے آئے ؟ متاثرہ افراد کی تعداد کیا ہے ؟ امریکی حکام نے کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے کن ہسپتالوں کا انتظام کیا ہے ۔ اس بات کا خدشہ ہے کہ امریکی خفیہ ادارے کرونا وائرس ووہان لائے اس معاملے پر امریکہ ہمیں وضاحت دے ۔