بدھ‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پھیلتا ہوا کرونا وائرس ، تاج محل سمیت تمام تاریخی مقامات بند کرنے کا مطالبہ کر دیا گیا

datetime 7  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد بڑھنے کے بعد تاج محل سمیت تمام تاریخی مقامات کو بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق آگرہ کے میئر نوین جین کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ وائرس کی صورتحال پر قابو پانے تک تاج محل سمیت بھارت کے تمام تر تاریخی مقامات کو بند رکھا جائے۔

نوین جین نے کہا کہ آگرہ میں بڑی تعداد میں غیر ملکی سیاح آتے ہیں جس کی وجہ سے شہر بھر میں کورونا وائرس کے پھیلنے کے امکانات بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں بھارتی حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ تاج محل سمیت تمام تر تاریخی مقامات کو فوری طور پر بند کردیں۔بھارتی حکومت نے ریاستی حکومتوں کو عوامی اجتماعات سے گریز کرنے اور پہلے سے طے شدہ بڑے پروگرام ملتوی کرنے کی ہدایت کی ہے۔بھارت میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے مقبول ترین انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز 2020 کی تین روزہ تقریب منسوخ کردی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کا بتانا تھاکہ وزیراعظم نریندر مودی نے بھی برسلز کا دورہ ملتوی کردیا ہے جہاں انہیں انڈیا یورپ سمٹ میں شرکت کرنا تھی۔دوسری جانب وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے نئی دہلی میں پرائمری اسکولوں میں 31 مارچ تک تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے جس کے تحت دہلی کے تمام سرکاری اور نجی اسکولز بند رہیں گے۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 58 ہزار تجاوز کرگئی ہے اور ایک لاکھ ہزار سے زائد افراد وائرس سے متاثر ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…