جمعرات‬‮ ، 29 جنوری‬‮ 2026 

امریکا میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 15 ہوگئی، کیسز 300 سے متجاوز

datetime 7  مارچ‬‮  2020 |

نیویارک(این این آئی )دنیا بھر میں پھیلنے والے نوول کورونا وائرس سے اموات اور متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اور امریکا میں بھی رپورٹ کیے گئے کیسز کی تعداد 301 ہوگئی ہے جبکہ ہلاکتیں 15 تک جاپہنچی ہے۔

امریکی ٹی وی کے مطابق امریکا کے مغربی ساحلی علاقے میں سب سے زیادہ تیزی سے کورونا وائرس پھیل رہا ہے اور ریاست واشنگٹن میں سب سے زیادہ 80 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ہلاک ہونے والے 15 افراد میں سے 14 کا تعلق بھی اسی ریاست سے ہے۔ادھر واشنگٹن کے شہر کنگ کاؤنٹی کے حکام کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لائف کیئر سینٹر میں مقیم 15 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔دوسری جانب امریکا میں سامنے آنے والے کیسز کی تعداد میں سین فرانسسکو کے ساحل کے پاس ایک بحری جہاز میں 21 افراد میں کورونا وائرس کے کیسز شامل نہیں۔اس حوالے سے امریکا کے نائب صدر مائیک پینس، جنہیں حال ہی میں امریکی حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی ذمہ داری دی تھی، ان کا کہنا تھا کہ کروز شپ (بحری جہاز) گرینڈ پرنسس کو ایک نان کمرشل بندرگاہ پر لایا جائے گا جہاں تمام 2 ہزار 400 افراد اور ایک ہزار ایک سو عملے کے افراد کے دوبارہ ٹیسٹ کیے جائیں گے۔مائیک پینس کا کہنا تھا کہ تمام عملے کو کورونا وائرس کی تصدیق ہونے یا نہ ہونے کے باوجود قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔وائٹ ہاؤس میں بریفنگ دیتے ہوئے مائیک پینس کا کہنا تھا کہ جن کو قرنطینہ میں رکھنے کی ضرورت ہوگی انہیں قرنطینہ میں رکھا جائے گا، جنہیں اضافی طبی توجہ کی ضرورت ہوگی انہیں وہ دی جائے گی۔ادھر مسافروں نے حیرت اور تشویش کا اظہار کیا کہ ٹیسٹ کے نتائج کے حوالے سے مائیک پینس کے اعلان سے قبل انہیں اطلاع نہیں دی گئی۔

موضوعات:



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…