جمعرات‬‮ ، 29 جنوری‬‮ 2026 

متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کے مزید 15 کیسوں کی تصدیق ، کل متاثرین کی تعداد 45 ہوگئی

datetime 7  مارچ‬‮  2020 |

ریاض (این این آئی)متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کے مزید 15 مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یو اے ای کی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا کہ مملکت میں کرونا وائرس کے 15 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد ملک میں کرونا کے کل متاثرین کی تعداد 45 ہوگئی ہے۔

گذشتہ روز کرونا وائرس کے سامنے آنے والے مریضوں میں 38 سالہ ایک چینی باشندہ شامل ہے جب کہ ایک 10 سالہ بچے میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔ اماراتی وزارت صحت نے بتایا کہ ابتدائی رپورٹنگ کے ذریعے وائرس کے 13 نئے واقعات کا پتہ لگایا ہے۔ ان میں تھائی لینڈ، چین، مراکش، ہندوستان، سعودی عرب، ایتھوپیا، ایران، اور امارات سے تعلق رکھنے والے 3 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق کی گئی تھی۔وزارت صحت نے اس بات پر زور دیا کہ چین میں اس وائرس کے وجود میں آنے کے بعد سے مملکت میں حکومت اور تمام ادارے اس وائرس کا پتا چلانے اور اس کی روک تھام کے لیے سرگرم ہوگئی ہیں۔ شہریوں کی حفاظت کے لیے کے لیے اعلی ترین طبی معیارات کے مطابق حفاظتی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔متاثرین کو دوسرے شہریوں سے الگ تھلگ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے عالمی ادارہ صحت کی طرف سے وضع کردہ طریقہ کار اور صحت کیمعیار پرعمل درآمد کیا جا رہا ہے تاکہ کرونا سمیت کوئی دوسری متعدی بیماری نہ پھیل سکے۔

موضوعات:



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…