بیجنگ (این این آئی) ماہرین کی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گھروں میں استعمال ہونے والا عام فنائل کرونا وائرس کو ختم کرنے کے لیے کافی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی میڈیکل ایسوسی ایشن کے رسالے میں شائع ہونے والی نئی تحقیق میں کہاگیاکہ ماہر وبائی امراض ماریہ وان کرک ہوو نے حال ہی میں چین کا دورہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ صورتحال کی شدت میں حقیقی کمی آچکی ہے اور چینی ماہرین
وائرس کا پھیلاو روکنے کے لیے اپنے تجربات دنیا کو بتانے کے لیے تیار ہیں۔ امریکی میڈیکل ایسوسی ایشن کے رسالے میں شائع ہونے والی نئی تحقیق کے مطابق دن میں 2 بار عام فنائل سے کی جانے والی صفائی کرونا وائرس کو مارنے کے لیے کافی ہے۔ماہرین کے مطابق فنائل سے فرش کے علاوہ مریض کے زیر استعمال واش بیسن اور بیت الخلا کی صفائی سے کرونا وائرس پر قابو پایا جا سکتاہے۔