برلن(این این آئی)جرمنی میں نئے امیگریشن ایکٹ کا اطلاق ہوگیاہے، یہ قانون غیر ملکی ہنرمند افراد کے لیے جرمنی میں ملازمت حاصل کرنے کا عمل آسان بنا دے گا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق نئے قانون کے اطلاق کے بعد غیر یورپی ممالک سے تعلق رکھنے والے ایسے افراد کے لیے بھی، جنہوں نے ووکیشنل ٹریننگ (پیشہ ورانہ تربیت) یا غیر درسی تربیت
حاصل کر رکھی ہو، جرمنی میں ملازمت اور رہائش اختیار کر سکیں گے۔اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کے لیے جرمنی میں رہائش اور ملازمت اختیار کرنے کا موجودہ طریقہ کار برقرار رہے گا، لیکن اسے بھی مزید آسان بنا دیا گیا ہے۔نئے امیگریشن قانون کے بارے میں مکمل تفصیلات جرمن حکومت کی خصوصی ویب سائٹ میک اٹ ان جرمنی سے حاصل کی جا سکتی ہیں