ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

شوہر کی جان بچانے کیلئے رقم کی ضرورت 68سالہ خاتون نے دوڑ میں حصہ لے کر 5ہزارروپے کا انعام حاصل کرلیا

datetime 10  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) شوہر کے علاج کیلئے 5ہزار روپے کی ضرورت ، 68سالہ خاتون پیسوں کی کمی کیلئے ریس میں دوڑنے کا فیصلہ ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی 68سالہ خاتون نے بتایا کہ میرے شوہر بہت سخت بیمار تھے جن کی جان بچانے کیلئے مجھے 5ہزار روپے کی ضرورت تھی ۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق خاتون لتہ کری کا کہنا ہے کہ میرے شوہر خوفناک بیماری میں مبتلا تھے

اور ایم آر آئی کیلئے 5ہزار روپے کی اشد ضرورت تھی ۔ میرے پاس ان کے علاج کیلئے پیسے نہیں اور ہمارے حالات بھی ایسے تھے کہ کوئی ہمیں ادھار بھی دینے کیلئے تیار نہ تھا ۔ گائوں کے کسی شخص نے بتایا کہ ایک دوڑ ہو رہی ہے جس میں جیتنے والے کو 5ہزار روپے دیئے جائیں گے ۔ انعامی رقم کا سن کا میں نے ریس میں حصہ لینے کا فیصلہ لیا ، بوڑھی خاتون نے بتایا کہ بھاگتے ہوئے میری جوتی ٹوٹ گئی لیکن میں نے ہمت نہیں ہاری بغیر جوتی کے ہی دوڑ میں حصہ لیا اور ریس جیت لی ، جیسے ہی مجھے پتہ چلا کہ میں ریس جیت چکی ہوں تو یقینا جانئے خوشی سے میری آنکھوں سے آنسو نکل آئے ۔ بعد ازاں ان پر ایک فیچر چلم بھی بنائی گئی ۔ لتہ کری نے بتایا کہ مجھےکوئی شوق نہیں تھا کہ میں فلم میں آئوں ، مجھے صرف پیسے کی ضرورت تھی ، اپنے شوہر کی جان بچانے کیلئے میں کسی بھی خطرے کو مول لے سکتی تھی ۔ 68سالہ خاتون کی زندگی پر فلم بنانے والے ڈائریکٹر ناوین کمار کا کہنا تھا کہ میں نے ایک مقامی اخبار میں خاتون کی کہانی پڑی ۔ مجھے بہت اچھا لگا کہ ایک بوڑھی خاتون اپنے شوہر کی جان بچانے کیلئے کس طرح جدوجہد کر رہی ہے ۔ ہم تو وہاں ڈاکو منٹری بنانے کیلئے گئے تھے ، تاہم خاتون کی جدو جہد دیکھ کر فیچر فلم بنا دی ۔ جبکہ خاتون کے شوکا کہنا تھا کہ یقین جانئے مجھے بالکل بھی اندازہ نہ تھا کہ میری بیوی میرے لیے یہ سب کرے گی لیکن جب مجھے پتہ چلا کہ وہ میرے لیے ریس میں دوڑی بہت غمزدہ ہو لیکن مجھے اپنی بیوی پر فخر ہے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…