جمعہ‬‮ ، 27 مارچ‬‮ 2026 

جیسی کرنی ویسی بھرنی ،مبینہ طورپر چین میں کرونا وائرس پھیلانے والے امریکہ کو خود بھاری قیمت چکانا پڑ گئی، حکام کی تصدیق‎

datetime 8  فروری‬‮  2020 |

اسلام آباد، دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک، سی پی پی )چین میں کورونا وائرس سے امریکی شہری ہلاک ہوگیا۔چین میں امریکی سفارتخانے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ 60سالہ امریکی شہری ووہان کےہسپتال میں زیرعلاج تھا،امریکی شہری نے 6فروری کو ہسپتال میں ہی دم توڑا۔

ترجمان امریکی سفارتخانےنے امریکی شہری سےمتعلق مزید تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔دوسری جانب چین کی صوبہ ہوبی کی صحت کمیٹی نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلنے کے نتیجے میں ملک کے وسطی خطے میں ہلاکتوں کی تعداد 86 تک جا پہنچی ہے جب کہ تک مجموعی طور پر 722 افراد اس مہلک وائرس کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔کرونا پھیلنے کے مرکزی علاقے ھوبی میں مزید 3399 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد اس وائرس کے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 31 ہزار 774 ہوچکی ہے۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل، ٹیڈروس اذانم گبریوس نے اعلان کیا ہے کہ دنیا کو کرونا وائرس کے پھیلا سے نمٹنے کے لئے کپڑوں، ماسک، دستانے اور دیگر حفاظتی آلات کی کمی کا سامنا ہے۔جینیسوس نے جنیوا میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ دنیا کو انفرادی حفاظتی آلات کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مینوفیکچررز اور تقسیم کاروں سے بات کی گئی ہے تاکہ وہ کرونا سے بچاؤ کے لیے آلات کی جلد اور زیادہ پیداوار کو یقینی بنائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے دو دنوں میں چین میں انفیکشن کے کم واقعات کی اطلاع ملی ہے اور یہ ایک خوشخبری ہے لیکن ہم اس کی روک تھام کے لیے مزید اقدامات کی توقع رکھتے ہیں۔ان کی طرف سے ورلڈ ہیلتھ ایمرجنسی پروگرام کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مائیکل ریان نے کہا کہ ہم نے کروناکی ممکنہ انفیکشن کی تشخیص کے لیے 250,000 ٹیسٹ بھیجے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وائرس کے بارے میں جان بوجھ کر غلط معلومات بھی پھیلائی جا رہی ہیں۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…