واشنگٹن (ای این آئی)چین میں پھیلے پْراسرار کورونا وائرس کے خطرے کے باعث امریکا نے چین میں مقیم اپنے شہریوں کو فوری طور پر نکلنے کی ہدایت کر دی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں اس مہلک وائرس کی وجہ سے امریکی محکمہ خارجہ نے ہدایت کی کہ چین میں مقیم امریکی شہری
جلد چین سے نکل جائیں۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی شہریوں کے لیے خصوصی پرواز کا انتظام کیا جا رہا ہے ،جو منگل کو چین کے شہر ووہان سے روانہ ہو گی۔ترجمان کا بتانا تھا کہ ووہان سے امریکی شہریوں کو سان فرانسسکو لایا جائے گا۔