منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایمازون سربراہ کا فون ہیک کرنےکا معاملہ سعودی شہزادے کے گلے پڑ گیا، محمد بن سلمان پر سوالات کی بوچھاڑ

datetime 23  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ سے منسلک انسانی حقوق کے ماہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ ایمازون کے سربراہ جیف بیزوس کا فون ہیک ہونے کے معاملے میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پر لگنے والے الزامات کی فوری تفتیش ہونی چاہیے۔ محمد بن سلمان سے یہ بھی پوچھا جانا چاہیے کہ وہ مسلسل، ذاتی سطح پر ان لوگوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کیوں کرتے رہے جنہیں وہ اپنا دشمن گردانتے تھے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق محمد بن سلمان کے زیر استعمال فون نمبر سے بھیجے گئے ایک پیغام کے ذریعے بیزوس کے فون میں موجود ڈیٹا تک رسائی حاصل کی گئی تھی۔امریکہ میں سعودی سفارتخانے سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ فون ہیک کرنے کی خبریں ’نامعقول‘ ہیں اور اس معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیں۔تاہم ذاتی حیثیت میں اقوام متحدہ کے لیے کام کرنے والے ماہرین کا کہنا تھا کہ بیزوس کے فون ہیکنگ کے معاملے میں سعودی ولی عہد کے ممکنہ کردار کی بہرحال تفتیش ضروری ہے۔ اقوام متحدہ سے منسلک جن ماہرین نے یہ مطالبہ کیا ہے ان میں اینگس کیلامارڈ اور ڈیوڈ کائے شامل ہیں، جو بالترتیب سزائے موت و ماورائے عدالت قتل اور آزادی اظہار کے معاملات میں اقوام متحدہ کی معاونت کرتے ہیں۔ایک بیان میں اینگس کیلامارڈ اور کائے کا کہنا تھا کہ ‘جو معلومات ہمیں ملی ہیں وہ مسٹر بیزوس کی نگرانی کرنے میں ولی عہد کے ملوث ہونے کی جانب اشارہ کرتی ہیں تاکہ سعودی عرب کے بارے میں امریکی اخبار کی رپورٹنگ کو اگر مکمل طور پر بند نہیں بھی کرایا جا سکے تو کم از کم اِس پر اثر ڈالا جا سکے۔ماہرین اِس کیس کو صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے بھی جوڑتے ہیں۔ اْن کا کہنا تھا کہ امریکی اخبار کے رپورٹر خاشقجی اور مسٹر بیزوس کے فون ایک ہی وقت میں ہیک کیے گئے۔

ماہرین کے مطابق بیزوس اور ایمازون کے خلاف بڑے پیمانے پر ایک ’خفیہ آن لائن مہم چلائی گئی جس میں مسٹر بیزوس کو واشنگٹن پوسٹ کے مالک کے طور پر نشانہ بنایا گیا۔بیان میں جاسوسی کے لیے استعمال ہونے والے سافٹ ویئر یعنی سپائی ویئر کی بلا روک ٹوک مارکٹنگ اور فروخت پر سخت کنٹرول کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔اقوامِ متحدہ کے ماہرین نے بتایا کہ سنہ 2019 میں مسٹر بیزوس کے آئی فون کے فورنزک معائنے سے بڑی حد تک یہ سامنے آیا کہ ایک ایم پی 4 ویڈیو فائل کے ذریعے پہلی مئی سنہ 2018 کو اْن کا فون ہیک کیا گیا تھا۔ یہ ویڈیو فائل جس واٹس ایپ اکاؤنٹ سے بھیجی گئی تھی وہ شہزادہ محمد بن سلمان کے ذاتی استعمال میں تھا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…