منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

آسٹریلیا میں جنگلاتی آگ کے بعد سیلاب نے نئی تباہی پھیلادی

datetime 19  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کینبرا(این این آئی)آسٹریلوی ریاستوں نیو ساؤتھ ویلز، کوئینزلینڈ اور وکٹوریہ کے کچھ علاقوں میں طوفانی بارشوں نے جنگلاتی آگ تو بجھا دی ہے لیکن یہ سیلاب کا سبب بھی بن گئیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق حکام نے بتایا کہ آسٹریلیا کی متعدد ریاستوں میں طوفانی بارشوں نے ایک نئی تباہی پھیلا دی ہے۔ اس وسیع و عریض ملک کے امدادی کارکنوں کو اب جنگلاتی آگ پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ سیلابی ریلوں کی تباہ کاریوں سے بھی نمٹنا ہو گا۔

حکام نے بتایا کہ شدید ترین بارشوں کی وجہ سے کوئینز لینڈ میں سب سے زیادہ نقصان ہوا، جہاں کئی گاڑیاں سیلابی ریلوں میں بہہ گئیں۔آسٹریلوی ریاست نیو ساوتھ ویلز میں 4.9 ملین ہیکٹر علاقہ جنگلاتی آگ سے متاثر ہوا ہے اور اب اس ریاست میں شدید بارش اور خراب موسم کے باعث بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہو رہی ہے۔ اس ریاست کے شہری قبل ازیں جنگلاتی آگ کی وجہ سے بارش کی دعائیں کر رہے تھے۔فائر فائٹرز کے مطابق آگ سے متاثرہ اس ریاست کے بالخصوص جنوبی ساحلی علاقوں میں ابھی تک نمی کا کوئی نشان نہیں ہے۔ ان علاقوں میں ابھی بھی 75 مقامات ایسے ہیں، جو آگ کی لپیٹ میں ہیں جبکہ پچیس مقامات پر لگی ہوئی آگ ابھی تک بے قابو ہے۔‎

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…