ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر قیادت ملک سماجی اور اقتصادی اصلاحات کے ایک نئے دور میں داخل ہوگیا ہے۔ اصلاحات کے بعد سعودی عرب میں ماضی کی بندشیں ٹوٹ رہی ہیں اور ہرعام وخاص کو ماضی کی نسبت زیادہ آزادیاں حاصل ہیں۔امریکی اخبار نے سعودی عرب میں ہونے والی سماجی تبدیلیوں کا ایک رخ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ مملکت کے کیفے اور ریستوران اصلاحات اور تبدیلی کی عکاسی کرنے لگے ہیں۔امریکی مصفنہ اور کالم نگار نے
سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں تبدیلیوں پر قلم اٹھایا اور لکھا کہ آج کا الریاض ماضی سے بہت مختلف اور بدلا ہوا ہے۔ آج ہم آسانی کے ساتھ گوگل میپ ایپلی کیشن کی مدد سے ہم کیفے تلاش کرسکتے ہیں۔ گوگلے کے ذریعے ہم دیکھ سکتے ہیں کہ سعودی عرب میں کیا ہو رہا ہے۔ الریاض میں اب خواتین آزادی کے ساتھ سڑکوں پر کاریں چلاتی ہیں۔ سینما گھر کھلے ہیں۔ آشر اور ایکن جیسے شہرہ آفاق گلوکار ایسی پارٹیوں میں نغمے گاتے ہیں جن کی ٹکٹیں پہلے ہی فروخت ہوچکی ہیں۔