بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

بھارتی پیراملٹری اہلکارآپے سے باہر، اپنے ہی ساتھی اہلکاروں پرفائر کھول دیا،ہلاک کرنے کے بعد خود پر بھی فائرنگ کر لی

datetime 15  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جموں (این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں جموں خطے کے قصبے ادھمپور میں بھارتی پیرا ملٹری”سینٹرل انڈیسٹریل سیکورٹی فورس“(سی آئی ایس ایف) کے ایک اہلکار نے اپنے ساتھی اہلکاروں پر اندھادھند فائرنگ کر کے ایک اہلکار کو ہلاک اور ایک کو شدید زخمی کرنے کے بعداپنی زندگی کا بھی خاتمہ کر لیا۔

کشمیر میڈیاسروس کے بعد ادھمپور قصبے کے قریبی علاقے سوئی جکھار میں قائم ”سینٹرل انڈیسٹریل سیکورٹی فورس“کے کیمپ کے اہلکار کانسٹیبل وی این مرتھے نے اپنے ساتھیوں تسلیم اور سنجے ٹھاکرے کے ساتھ کسی بات پر تلخ کلامی کے دوران ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دونوں اہلکار زخمی ہو گئے۔ اہلکار وی این مرتھے نے بعد میں خود پر بھی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ بھی شدیدزخمی ہو گیا۔ تینوں زخمی اہلکاروں کو فوری طو ر ہر ڈسٹرکٹ ہسپتال ادھمپور منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے مرتھے او ر تسلیم کو مردہ قرار دیدیا جبکہ ٹھاکرے کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ملٹری ہسپتال ادھمپور ریفر کیا گیا۔ بھارتی پولیس نے واقعے میں دو اہلکاروں کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔اس تازہ واقعے سے جنوری2007سے مقبوضہ کشمیر میں خود کشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر443ہوگئی۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…