جمعہ‬‮ ، 27 مارچ‬‮ 2026 

اسرائیلی فضائیہ کو تاریخ کا بدترین نقصان ، 8 ایف سولہ طیارے تباہ

datetime 15  جنوری‬‮  2020 |

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)صہیونی ریاست نے اعتراف کیا ہے کہ حالیہ طوفانی بارشوں کے باعث 8 ایف16 جنگی طیارے تباہ ہوگئے ۔فوجی اڈے پربعض مقامات پر پانی ایک سے ڈیڑھ میٹر پانی کھڑا ہوگیا اور کئی مقامات پر سیلابی پانی طیاروں کے اندر گھس گیا۔

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کا کہنا تھا کہ گذشتہ جمعرات کو اسرائیل میں شدید بارشوں اور اس کے نتیجے میں سیلابی ریلے سے تل ابیب کے جنوب میں واقع ایک فوجی اڈے اور اس پرموجود طیاروں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ اسرائیلی ریاست کی تاریخ میں یہ اب تک کا سب سے بڑا نقصان ہے۔ تل ابیب کے جنوب میں واقع ایئربیس پر کھڑے طیاروں کو نقصان پہنچنے کے بعد انہیں وہاں سے ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔سیلابی ریلہ ایئربیس کے دونوں اطراف سے بہہ نکلا جس کے نتیجے میں پانی ہوائی اڈے کے اندر داخل ہوا جس کے باعث جنگی طیاروں اور فوجی اڈے کو کروڑوں ڈالر کانقصان پہنچا ہے۔رپورٹ کے مطابق پانی کا ریلا ہوائی اڈے کے گودم میں داخل ہوگیا جس کے نتیجے میں گودام ملبے سے بھرگیا۔ اس کے علاوہ کئی جنگی طیاروں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔فوجی اڈے پربعض مقامات پر پانی ایک سے ڈیڑھ میٹر پانی کھڑا ہوگیا اور کئی سیلابی پانی کئی طیاروں کے اندر گھس گیا۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…