ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

اہم ملک کے جنگلات کی آگ بے قابو، بے گھر افراد وزیراعظم پر برس پڑے

datetime 3  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی (این این آئی) آسٹریلیا میں جنگلات کی آگ بے قابو ہو گئی، گھروں کو کھونے والے متاثرین وزیراعظم پر برس پڑے، اسکاٹ موریسون آگ سے متاثرہ افراد سے ملنے گئے تھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق آسٹریلیا میں جنگل کی آگ نے تباہی مچا دی، بارہ سو گھر، ایک کروڑ ایکڑ کا رقبہ جل کر خاک ہو گیا، ہلاکتوں کی تعداد اٹھارہ ہو گئی جس میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ریاست وکٹوریا میں آسٹریلوی فوج متاثرین کو محفوظ مقامات پر پہنچانے کیلئے آپریشن جاری رکھے ہوئے

ہے تاہم متاثرین کی بہت بڑی تعداد کے سبب امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ریاست نیو ساوتھ ویلز میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جہاں سے ہزاروں افراد کو آتشزدگی کے سبب نقل مکانی کرنا پڑی ہے۔ وزیراعظم اسکاٹ موریسون متاثرین سے ملنے گئے جہاں مظاہرین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور بروقت امدادی کارروائیاں شروع نہ کرنے پر سخت ناراضی کا اظہار کیا، گھر بار آگ میں کھونے والے آسٹریلوی شہری وزیراعظم کو برا بھلا کہتے رہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…