ویکٹیکن سٹی(این این آئی) مسیحی پیشوا پوپ فرانسس نے گزشتہ روز ایک تقریب کے دوران خاتون کا ہاتھ جھٹکنے پر معافی مانگ لی۔میڈیارپورٹس کے مطابق پوپ کی جانب سے خاتون کا ہاتھ جھٹکنے کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وائرل ہوئی جس کے بعد انہوں نے نجی حیثیت میں معافی مانگی۔ان کا کہنا تھا کہ کئی مرتبہ ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوجاتا ہے۔کیتھولک چرچ کے سربراہ کا کہنا تھا
کہ ایسا میرے ساتھ بھی ہوتا ہے، میں گزشتہ روز ایک غلط مثال قائم کرنے پر معافی مانگتا ہوں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز نئے سال کے آغاز کے موقع پر پوپ فرانسس مسیحیوں کے مقدس شہر ویٹی کن سٹی کے سینٹ پیٹرز اسکوائر میں زائرین اور عقیدت مندوں کو مبارکباد دیتے ہوئے مصافحہ کر رہے تھے تو ایک خاتون نے ان کا ہاتھ مضبوطی سے تھام لیا اور اپنی طرف کھینچنے کی کوشش کی تھی۔