ریاض( آن لائن )سعودی عرب میں اقامہ و لیبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے تارکین کے خلاف جاری مہم کے تحت اب تک 44 لاکھ 5 ہزار989 غیر قانونی تارکین کوگرفتار کر لیا گیا ہے۔سعودی خبرساں ادارے کے مطابق غیر قانونی تارکین سے پاک وطن مہم کے تحت
کام کرنے والی مشترکہ فورس نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرفتار شدگان میں 34 لاکھ 44 ہزار531 غیر ملکی اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب تھے جبکہ 6 لاکھ 75 ہزار 730 گرفتار شدگان لیبر قوانین کی خلا ف ورزی کر رہے تھی.مشترکہ فورس نے کہا ہے کہ دو لاکھ 85 ہزار 728 گرفتار شدگان ایسے بھی تھے جو سرحدوں کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔