ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

بجٹ میں ممکنہ خوشخبری؛ کون سی گاڑیاں سستی ہونے جا رہی ہیں؟

datetime 11  جون‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آج شام قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے والے بجٹ میں حکومت 5 سال پرانی گاڑیوں کو سستا کرنے کی تجاویز پر غور کر رہی ہے۔ بجٹ 2025-26 میں عام شہریوں کے لیے پرانی گاڑیوں کی درآمد کو ممکن اور سستا بنانے کے لیے ٹیکس اور ڈیوٹی میں کمی متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نیشنل ٹیرف پالیسی کے تحت گاڑیوں پر عائد کسٹمز اور ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی کے لیے سنجیدہ منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ اس ضمن میں بین الاقوامی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کو بھی مجوزہ تجاویز پیش کی جا چکی ہیں، جن میں 5 سال پرانی گاڑیوں کی درآمد پر مرحلہ وار ریلیف کی سفارش شامل ہے۔

منصوبے کے تحت درآمدی گاڑیوں پر ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ ریگولیٹری ڈیوٹی میں تدریجی کمی کی حکمت عملی بھی اختیار کی جا سکتی ہے۔ اس سے درآمدی گاڑیاں عوام کی قوتِ خرید میں آ سکیں گی۔

اس کے علاوہ کسٹمز ایکٹ کے پانچویں شیڈول میں بنیادی تبدیلیوں پر بھی غور جاری ہے، تاکہ نان ٹیرف رکاوٹیں کم ہو سکیں اور آٹو سیکٹر پر نئی اضافی ڈیوٹی عائد نہ کی جائے۔ طویل مدتی پالیسی کا ایک اہم ہدف یہ ہے کہ سال 2030 تک گاڑیوں پر اوسط درآمدی ٹیرف کو 6 فیصد سے کم کر دیا جائے۔

یہ تمام اقدامات صرف عام خریدار کو ریلیف دینے کے لیے نہیں، بلکہ مقامی مارکیٹ میں مقابلے کی فضا پیدا کرنے اور ملکی آٹو انڈسٹری کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ آج پیش کیے جانے والے بجٹ کا مجموعی حجم تقریباً 18 ہزار ارب روپے متوقع ہے، جس میں 2 ہزار ارب روپے سے زائد کے اضافی محصولات بھی شامل ہوں گے، تاکہ مالی خسارے پر قابو پایا جا سکے اور معیشت کو استحکام دیا جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…