بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

لیبیائی فوج کی طرابلس پرچڑھائی، لاشوں کے ڈھیرلگ گئے

datetime 28  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طرابلس (این این آئی)لیبیا کی قومی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے دارالحکومت میں طرابلس کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو ملانے والی مرکزی شاہراہ اور اسٹریٹجک ٹرانسپورٹ کیمپ کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔قبل ازیں لیبیا کی فضائیہ نے مصراتہ شہر پر فضائی حملے شروع کیے جس کے نتیجے میں حکومت نواز ملیشیاؤں کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

یہ حملے اس وقت شروع کیے گئے جب سرت اور طرابلس میں موجود ملیشیا کو نکل جانے کے لیے دی گئی تین دن کی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی تھی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لیبیا کے آرمی اورینٹیشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹرمیجر جنرل خالد المحجوب نے تصدیق کی کہ فوج دارالحکومت طرابلس کے قلب میں پہنچنے کے قریب ہے اور دارالحکومت کے مرکزسے صرف چار کلو میٹر کی دوری پر ہے۔انہوں نے بتایا کہ فوج نے شہر کو کئی اطراف سے گھیر لیا ہے۔ طرابلس ہوائی اڈے کی مرکزی شاہراہ پرکنٹرول قائم کرلیا گیا ہے اور قومی وفاق ملیشیا کی سپلائی لائن کاٹ دی گئی ہے۔نیشنل آرمی نے محمد الشریف کی سربراہی میں الوفاق سرکاری ملیشیا کے ایک گروپ کو ہلاک کرنے کے ساتھ الفاروق ملیشیا کے ایک آپریشن کنٹرول روم کو تباہ کردیا۔جنرل المحجوب نے ترکی کی طرف سے لیبیا میں اپنی فوج اتارنے کے اعلان کی شدید مذمت کی اور کہا کہ ترکی کی لیبیا میں مداخلت ناقابل معافی مہم جوئی تصور کی جائے گی اور لیبیا کو ترج فوج کا قبرستان بنا دیں گے۔لیبیا کے آرمی اورینٹیشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر نے اعلان کیا کہ قومی وفاق بریگیڈز مسلسل پسپا ہو رہی ہیں۔ حکومت نواز ملیشیا کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے اور ان کی لاشیں طرابلس ایئرپورٹ جانے والی سڑک پر بکھری پڑی ہیں۔لیبیا کی فضائیہ نے الزاویہ ریفائنری کے آس پاس شدت پسند گروپوں اور الوفاق حکومت کی حامی ملیشیا کو وسیع پیمانے پرحملوں کا نشانہ بنایا۔

لیبیا آرمی کے میڈیا سنٹر فار ڈگنیٹی آپریشنز نے جمعرات کی شام فیس بک پر اعلان کیا تھا جنوبی طرابلس میں البدری چوٹیوں سے حکومت نواز ملیشیا کو پسپا کردیا گیا ہے۔قبل ازیں لیبیا کی فضائیہ نے مصراتہ شہر پر فضائی حملے شروع کیے جس کے نتیجے میں حکومت نواز ملیشیاؤں کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ یہ حملے اس وقت شروع کیے گئے جب سرت اور طرابلس میں موجود ملیشیا کو نکل جانے کے لیے دی گئی تین دن کی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی تھی۔

موضوعات:



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…