جمعرات‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2026 

امریکی کمپنی نے ملازمین کو اتنی بڑی رقم  بونس دے دی کہ سن کر ملازمین خوتین کے آنکھوں سے آنسو نکل گئے

datetime 13  دسمبر‬‮  2019 |

میری لینڈ(این این آئی) امریکا میں رئیل اسٹیٹ کمپنی کے مالک نے اس بار کرسمس اور چھٹیوں کے بونس میں ملازمین کو ایک کروڑ ڈالر یعنی ڈیڑھ ارب روپے کی خطیر رقم دے کر انہیں حیران کردیا۔ بونس کی تقریب میں انعام کا سنتے ہی لوگ سکتے میں آگئے اور بعض خواتین کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو نمایاں تھے۔چھٹیوں کے سیزن میں  بعض ملازمین کو اوسطاً 50 ہزار اور کچھ افراد کو

ڈھائی لاکھ ڈالر تک کی رقم بھی دی گئی۔ ایک خاص تقریب میں تمام 198 ملازمین کو جمع کرکے بلایا گیا اور انہیں لفافے دیئے گئے جن میں رقم کی تفصیل دی گئی تھی۔سینٹ جان پراپرٹیز کے سربراہ ایڈورڈ سینٹ جون نے کہا کہ ’ہمارے اہداف کے حصول کے اہم موقع پر میں اپنے تمام ملازمین کو انعام دینا چاہتا ہوں جو ان کی زندگی پر اہم اثر مرتب کرسکے‘۔ انہوں نے اپنے تمام ملازمین کی محنت اور خلوص کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی خدمات کا اعتراف اس سے بہتر طریقے سے نہیں ہوسکتا تھا۔تمام شرکا کو تقریب میں بلاکر سرخ لفافے دیئے گئے تھے۔ اس کے بعد کمپنی کے مالک نے لفافے کھولنے کا اعلان کیا تو اس میں ہر فرد کے لیے چیک موجود تھا جو خطیر رقم پر مشتمل تھا۔تمام مراعات اور بونس کرسمس پارٹی میں دیئے گئے جنہیں پاکر کئی لوگ حیرت سے ساکت رہ گئے اور کچھ لوگ اس غیرمتوقع انعام پر رونے بھی لگے۔ کمپنی نے اس سال دو کروڑ مربع فٹ وسیع دفاتر، کارخانوں اور گوداموں کے سودے کیے جو آٹھ امریکی ریاستوں میں واقع ہیں۔ اس لیے کمپنی نے اپنے ملازمین کو بھی خوب نوازا ہے۔ایک ملازم نے اسے زندگی بدل دینے والا جادو کہا جبکہ ایک خاتون نے کہا کہ وہ اس بونس پر اب بھی سکتے میں ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…