واشنگٹن/تہران(این این آئی) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی دولت کے نئے اعداد وشمار سامنے آئے ہیں۔ عوام کو سادگی اور کفایت شعاری کی تلقین کرنے والے ایرانی سپریم لیڈر کے اثاثے ایران کے کل قرضوں کا دوگنا اور کل برآمدات کے حجم سے کہیں زیادہ ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر کی اس وقت دولت کا اندازہ 2 کھرب ڈالر لگایا گیا ہے۔ یہ اعداد وشمار عراق میں امریکی
سفارت خانے کی طرف سے جاری کردہ ہیں۔ ان اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ ایرانی سپریم لیڈر کی ملکیت اثاثوں کی مالیت 200 ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔ ایران میں سب سے طاقتور شخصیت کے اثاثے شمار قطار سے باہر ہیں جب کہ دوسری طرف عوام غربت اور فاقوں سے نڈھال ہیں۔ ایرانی عوام کی غربت اور پسماندگی کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب 40 سال قبل ایران میں ولایت فقیہ کا انقلاب برپا ہوا۔