اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست کیرالہ کے کوچی شپ یارڈ میں پہلے ملکی ساختہ بحری بیڑے ’’وکرانت‘‘کے چار سب سے بہترین کمپیوٹرزکے پرزے چوری،کوچی شپ یارڈ لمیٹڈ کے ذرائع نے بتایا کہ وکرانت کے چار کمپیوٹرز کی ہارڈ ڈسک، رینڈم ایکسیس میموری ( آر اے ایم ) اور پروسیسر چوری ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال یہ پتہ نہیں چل سکا ہے کہ چوری کب ہوئی۔بھارتی بحریہ کا دعویٰ ہے کہ چوری شدہ کمپیوٹر میں
محفوط کی گئی معلومات شپ یارڈ سے متعلق تھیں اور کوئی بحری معلومات چوری نہیں ہوئی کیونکہ طیارہ بردار جہاز ابھی تک بحریہ کے لیے حوالے نہیں کیا گیا۔بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ یہ چوری قومی سلامتی کے لیے خطرہ ثابت نہیں ہو سکے گی۔تاہم چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی ویب سائٹ کے مطابق خواہ یہ چوری بھارت کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہو یا نہ ہو لیکن بھارت کی ملٹری انڈسٹری ایک بار پھر دنیا کے سامنے بےنقاب ہو گئی ۔