اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے صوبے پروان میں افغان صدر اشرف غنی کے صدارتی جلسے کے قریب دھماکہ ، نجی ٹی وی کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 30 افرد ہلاک ہو گئے ہیں جب کہ کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے۔افغان میڈیا کے مطابق اشرف غنی دھماکے میں محفوظ رہے ہیں۔
دھماکے کے وقت صدر اشرف غنی جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔صدر اشرف غنی کی انتخابی مہم کے ترجمان حمید عزیز نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ دھماکے کے وقت اشرف غنی بھی موجود تھے لیکن وہ محفوظ ہیں اور انہیں کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں پہنچا۔افغان میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ کسی بھی گروپ نےتاحال حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔