پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

کشمیرکی صورتحال پرامریکی سینیٹرز کا ٹرمپ کو خط،اہم مطالبہ کردیا

datetime 13  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی )مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پرچار امریکی سینیٹرز نے صدرڈونلڈ ٹرمپ کو خط لکھ دیاہے جس میں مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صدر ٹرمپ سے کشمیریوں کی مدد کرنے اور وہاں جنم لیتے انسانی المیے کو جلد ختم کرانے کا مطالبہ کیاگیاہے۔کشمیریوں کو اِن حالات سے نکالنے کے لیے امریکا کا بھارت پر دباو بہت اہم ہوگا۔

ہمارا مطالبہ ہے کہ کشمیر میں پابندیاں، لاک ڈاون اور مواصلاتی نظام کی بندشیں ختم کرنے کے لیے بھارتی وزیراعظم مودی پر دباو ڈالا جائے، یقین ہے کہ کشمیر میں جاری انسانی المیے کو ختم کرانے میں امریکا اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چار امریکی سینیٹرز نے مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صدر ٹرمپ سے کشمیریوں کی مدد کرنے اور وہاں جنم لیتے انسانی المیے کو جلد ختم کرانے کا مطالبہ کر دیا۔ سینیٹرز کا کہنا تھا کہ دو جوہری طاقتوں کے درمیان جاری اس مسئلے کو حل کرنے میں امریکا تعمیری کردار ادا کرسکتا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو لکھے گئے خط میں سینیٹرز کا کہنا تھا کہ کشمیر کی صورتحال پر بے حد تشویش ہے، کشمیریوں کو اِن حالات سے نکالنے کے لیے امریکا کا بھارت پر دباو بہت اہم ہوگا۔پانچ اگست کو بھارت نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کا یکطرفہ اقدام کیا، جس کے بعد لاکھوں بھارتی اہلکار وادی میں تعینات کر کے، مواصلاتی رابطوں پر پابندی لگا کر کرفیو اور لاک ڈاون کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع کردیا، ہزاروں لوگوں کو گرفتار کیا گیا، ہر گزرتے دن کے ساتھ کشمیریوں کی زندگی مشکل ترین ہوتی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ کشمیر میں پابندیاں، لاک ڈاون اور مواصلاتی نظام کی بندشیں ختم کرنے کے لیے بھارتی وزیراعظم مودی پر دباو ڈالا جائے، یقین ہے کہ کشمیر میں جاری انسانی المیے کو ختم کرانے میں امریکا اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…