بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نیتن یا ہو کا اعلان انتخابات سے ناجائز فائدہ اٹھانے کی بدترین شکل ہے، امارات

datetime 12  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے اس اعلان کی سختی سے مذمت کی ہے کہ جس میں انہوں نے کہا ہے کہ17 ستمبر کو ہونے والے کنیسٹ کے انتخابات کے بعد وہ وادی اردن کو اسرائیل میں شامل کرنے کا اعلان کریں گے۔عرب ٹی وی کے مطابق اماراتی وزیر برائے امور خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے کہا کہ یہ اعلان ایک خطرناک پیش رفت ہے جو تمام بین الاقوامی

معاہدوں اور قراردادوں کی کھلی توہین پرمبنی ہے۔ کی ہے۔ اس طرح کے اعلانات انتخابات کا خوفناک حد تک ناجائز استعمال اور انتخابات سے ناجائز فائدہ اٹھانے کی بدترین شکل ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری عشروں سے مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے کوششیں کررہی ہے۔ ایسے میں وادی اردن کو اسرائیل میں ضم کرنے کا اعلان مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کی مساعی کو تباہ کرنے کی منظم کوشش تصو کی جائیگی۔اماراتی وزیرخارجہ نے اسرائیلی وزیراعظم کے اشتعال انگیز اعلان پرسعودی عرب کی طرف سے اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس بلائے جانے کے مطالبے کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم کے انتخابی اعلان کا مقابلہ کرنا مسلمان ممالک کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ہمیں اسرائیلی لیڈرشپ کو ایسے اقدامات سے روکنا ہوگا جو تنازع فلسطین کے حل کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرسکتا ہے۔اتوار کے روز اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے جدہ میں وزرائے خارجہ کی سطح کا اجلاس طلب کیا ہے جو نیتن یاہو کے متنازع اعلان کے مضمرات پرغور کرے گا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…