پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

ایران اور امریکا کے صدور کی ملاقات ممکن ہے،فرانسیسی صدر کاعندیہ

datetime 27  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس (این این آئی)فرانس کے صدر عمانویل ماکروں نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان دو طرفہ کشیدگی میں کمی کے لیے دونوں ملکوں کی سربراہ قیادت کی ملاقات ممکن ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق فرانسیسی صدر نے پیرس میںپریس کانفرنس سے خطاب میں ایران پر خلیجی خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازشیں بند کرنے پرزور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خلیجی ممالک میں کشیدگی کی گونج پیرس میں

گروپ سیون کے سربراہ اجلاس کے موقع پر بھی سنی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ کشیدگی کم کرنےکیلئے ڈونلڈ ٹرمپ اور حسن روحانی کیدرمیان ملاقات ممکن ہے۔ دونوں ملکوں کے صدور ایک دوسرے سے ملنے کو تیار ہیں، تاہم اس کیلئے ماحول کو سازگار بنانا ہوگا۔صدر عمانویل ماکروں نے مزید کہا کہ گروپ سیون کے اجلاس میں ایران کے معاملے پرہم نے ایک دوسرے سے بات چیت کی ہے۔ ہم نے متفقہ طور پرایران پر زور دیا ہیکہ وہ جوہری معاہدے کی شرائط کی پاسداری کرے۔فرانسیسی صدرنے امید ظاہر کی کہ ایران اور امریکا کے صدور فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملاقات کی کوشش کرینگے۔انہوں نے کہا کہ اس بات پرہم سب کا اتفاق ہے کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں۔ میں نے ایرانی صدر سے ملاقات کے دوران بھی ان سے کہا تھا کہ ٹرمپ سے ملاقات کے نتیجے میں کشیدگی کے خاتمے کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔عمانویل میکروں نے مزید کہا کہ ایرانکے بحران کو دانش مندی سے حل کیا کیا جاسکتا ہے۔ اس بحران کو بڑھاوا دینے کی قطعی ضرورت نہیں۔ ایرانی صدر حسن روحانی نے بھی مجھے یقین دلایا تھا کہ وہ امریکی صدر ٹرمپ سے ملنے کو تیار ہیں۔فرانسیسی صدر نے کہا کہ ہم امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کو ہوا دینے کے بجائے اسے ختم کرنے کی کوششیں کررہے ہیں۔ایران پرپابندیوں کی وجہ سے یورپی ملکوں اور ایران کے درمیان تجارتی مسائل کے حل کی بھی راہ ہموار کی جا رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…