پیر‬‮ ، 30 مارچ‬‮ 2026 

بھارت اور پاکستان کے درمیان جوہری جنگ امریکی تھنک ٹینک نے عالمی برادری کو خبر دار کردیا

datetime 25  اگست‬‮  2019 |

واشنگٹن(این این آئی) امریکی تھنک ٹینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان جوہری جنگ کے خطرات بڑھ گئے ہیں، تنازع زدہ کشمیر کی زمین جنوبی ایشیا میں جوہری ہتھیاروں کو چنگاری فراہم کرسکتی ہے۔

رواں سال فروری کے مہینے میں پاکستان نے بھارتی طیارہ گرایا تھا تاہم یکم مارچ کو اس کے پائلٹ ابھینندن ورتمان کو بھارت کے حوالے کردیا تھا۔ تاہم نریندر مودی نے اسلام آباد کے جذبہ خیر سگالی کا اعتراف نہیں کیا اور نہ ہی ان کی حکومت کشمیر تنازع پر بات چیت کو تیار ہے جہاں کی عوام سے ان کی رائے لینے کا وعدہ کیا گیا تھا جو کبھی پورا نہیں ہوا۔میڈیارپورٹس کے مطابق جیو پولیٹیکل انٹیلی جنس پلیٹ فارم، اسٹریٹ فور کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا کہ کشمیر تنازع کواندرونی اموریا باہمی مسئلے کے برعکس عالمی امن اور سلامتی کا مسئلہ قرار دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق 16 اگست کو تنازع جوہری سطح پر آپہنچا تھا جب بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے بھارت کی پہلی مرتبہ استعمال سے انکار کے نظرئیے سے انحراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ مستقبل میں جو بھی ہوگا وہ صورتحال بتائے گا اور صورتحال پرامید نہیں ہیں۔رپورٹ میں نشاندہی کی گئی کہ امریکی اخبار کے نمائندے کے مقبوضہ وادی کے حالیہ دورے میں ان کی ملاقات ایک چرواہے سے ہوئی تھی، جب ان کی گاڑی اس کے قریب پہنچی تو چرواہے نے فوری ان کی گاڑی کی کھڑکی کی جانب بڑھا اور کہا کہ ہم ہتھیار اٹھانے کے لیے تیار ہیں۔رپورٹ میں سوال کیا گیا کہ دہائیوں قبل کشمیری عوام سے ان کی رائے جاننے کا وعدہ کیا گیا تھا جو کبھی نہیں ہوا۔

کیا ان سے کبھی سوال کیا جائے گا کہ وہ کیا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی اور پاکستانی فوج دونوں کے پاس اسٹریٹجک اور ٹیکٹیکل جوہری ہتھیار ہیں جو مقامی کمانڈرز میدان جنگ میں استعمال کرسکتے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکا کا 1945 میں ہیروشیما اور ناگاساکی پر جوہری حملے کے بعد یہ پہلی مرتبہ جوہری ہتھیاروں کا استعمال ہوگا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ پاکستانی حکومتوں نے کشمیری باغیوں کی حمایت کی تھی تاہم موجودہ پاکستانی حکومت مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر سابقہ حکومتوں کی روایت پر برقرار نہیں ہے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ رواں سال فروری کے مہینے میں پاکستان نے بھارتی طیارہ گرایا تھا تاہم یکم مارچ کو اس کے پائلٹ ابھینندن ورتمان کو بھارت کے حوالے کردیا تھا تاہم نریندر مودی نے اسلام آباد کے جذبہ خیر سگالی کا اعتراف نہیں کیا اور نہ ہی ان کی حکومت کشمیر تنازع پر بات چیت کو تیار ہے جہاں کی عوام سے ان کی رائے لینے کا وعدہ کیا گیا تھا جو کبھی پورا نہیں ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا


پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…