اتوار‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2026 

مقبوضہ کشمیر کی اہم شخصیت نے مقبوضہ وادی سے متعلق مودی حکومت کا اقدام بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

datetime 10  اگست‬‮  2019 |

نئی دہلی(این این آئی) مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کی جماعت نیشنل کانفرنس نے مقبوضہ وادی سے متعلق مودی حکومت کا اقدام بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق عمر عبداللہ کی جماعت نیشنل کانفرنس کے ایم پی اکبر لون اور حسنین مسعودی کی جانب سے بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی۔نیشنل کانفرنس نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ بھارت کی مرکزی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت

ختم کرنے اور اسے دو یونین میں تقسیم کرنے کا اقدام غیر قانونی ہے۔دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق کشمیری وکیل شاکر شبیر کی جانب سے بھی سپریم کورٹ میں مودی حکومت کے اقدام کے خلاف درخواست دائر کی گئی ہے جس میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق صدارتی حکم نامے کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ عدالت حکومت کو مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے روکے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے


اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…