کشمیر سے بھارت کا قبضہ ختم کرانا سلامتی کونسل کی ذمہ داری ، بھارت طاقت کے زور پر زمینی حقائق تبدیل نہیں کر سکتا، اقوام متحدہ میں ملیحہ لودھی کا اعلان

7  اگست‬‮  2019

نیویارک(آن لائن) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ کشمیر پر بھارت کا قبضہ ختم کرانا سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے۔بھارتی اقدامات سلامتی کونسل کی قراردادوں اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

ملیحہ لودھی نے نیویارک میں سلامتی کونسل کی صدر جوانا رونیکا سے ملاقات کی جس میں انہوں نے بھارتی اقدامات اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات چیت کی۔اس موقع پر ملیحہ لودھی کا بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کرنے کے فیصلے پر کہنا تھا کہ بھارت کے غیرقانونی اقدام نے خطے کا امن خطرے میں ڈال دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہوا ہے، سلامتی کونسل خطے کے امن کو درپیش خطرات سے نمٹنیکے لیے اقدامات کرے۔سلامتی کونسل کی صدر سے ملاقات کے دوران ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ بھارتی اقدامات سلامتی کونسل کی قراردادوں اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، بھارت طاقت کے زور پر اور یکطرفہ قانون سازی سے زمینی حقائق تبدیل نہیں کر سکتا۔ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیر کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت ہمیشہ جاری رکھے گا تاہم قراردادوں پر عمل درآمد کروانا سلامتی کونسل اور عالمی برادری کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے سلامتی کونسل کی صدر کو بھارتی اقدامات کے باعث خطے پر پڑنے والے خطرناک اثرات سے بھی آگاہ کیا اور کہا کہ سلامتی کونسل کو چاہیے اس حوالے سے فوری اقدامات کرے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…