منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

دنیا کے محفوظ ترین شہروں کی فہرست جاری کر دی گئی

datetime 20  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابو ظہبی(آن لائن) متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی کو دنیا کا سب سے محفوظ شہر قرار دیا گیا ہے جبکہ جنوبی افریقہ کے دو شہروں میں جرائم کی شرح سب سے زیادہ ہونے کی وجہ سے غیر محفوظ قرار پائے ہیں۔ایک وسیع ڈیٹا بیس سے رکھنے والی سروے کمپنی ’نمبیکو‘ نے کی

جاری کردہ معلومات کے مطابق جون 2019 تک دنیا کے محفوظ ترین شہروں کی فہرست میں ابوظہبی کے 89.3 پوائنٹس کے ساتھ سب سے آگے رہا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق فہرست میں ابوظہبی کے بعد دیگر پانچ محفوظ ترین شہروں کی قطر کا دارالحکومت دوحہ، کینیڈا کا شہر کیوبک، تائیوان کا شہر تائی پے جبکہ جرمنی کا شہر میونخ ہیں۔محفوظ ترین شہروں میں مشرق وسطیٰ کے دیگر شہر بھی شامل ہیں تاہم امارات کا شہر دبئی چھٹے نمبر پر ہے۔دبئی کے 83.3 پوائنٹس ہیں۔دنیا کے 328 شہروں کا تفصیلی جائزہ لے کر ان کی درجہ بندی امن وامان ، اشیاء￿ خور و نوش، رہائشی اخراجات ، مختلف اشیا کی قیمتوں ، صحت اور جرائم کی شرح کی بنیاد پر کی گئی ہے۔دنیا کے دیگر ممالک کے شہر جن میں جرائم کی شرح سب سے زیادہ ہے ان میں وینزویلا کا دارالحکومت کراکس سرِ فہرست ہے، جنوبی افریقہ کا شہر پیٹر ماریٹز برگ، پاپوا نیو گینی کا پورٹ مورسبے اور ہنڈراس کا شہر سان پیڈرو شامل ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ جنوبی افریقہ کے شہر پری ٹوریہ اور ڈربن کو بھی اس فہرست میں رکھا گیا ہے جہاں جرائم کی شرح زیادہ ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…