ریاض(آن لائن)سعودی عرب کی جانب سے سیزنل ورک ویزوں کے اجراء کا آخری مرحلہ شروع ہو گیا ہے۔ حج سیزن کے لیے مختلف ممالک سے افرادی قوت لانے کے لیے عارضی طور پر ویزے جاری کیے جاتے ہیں جو 6 ماہ کے لیے کارآمد ہوتے ہیں۔اس ضمن میں وزارت محنت کا کہنا ہے کہ وہ ادارے جنہیں عارضی طور پر بیرون ملک افرادی قوت درکار ہے وہ فوری طور پر وزارت کے ذیلی اداروں سے رجوع کریں تاکہ مقررہ وقت پر انہیں
ویزے جاری کیے جاسکیں۔عام طور پر جن پیشوں کے لیے عارضی ویزے جاری کیے جاتے ہیں ان میں سب سے زیادہ ہیوی ڈرائیورز، قصاب، لوڈرز، باورچی اور عام کارکن شامل ہیں جن کی ضرورت حج سیزن کے دوران اکثر رہتی ہے۔حج سیزن کے لیے عارضی طور پر جاری کیے جانے والے ویزوں کی خرید و فروخت قانونی طور پر جرم ہے، ایسا کرنے والوں کو وزارت محنت کی جانب سے سخت سزائیں دی جاتی ہیں۔