ریاض(آن لائن)نیوزی لینڈ کی دو مساجد پر ایک آسٹریلوی دہشت گرد نے حملہ کر کے 50 سے زائد نمازیوں کو شہید کر دیا تھا جبکہ درجنوں زخمی بھی ہوئے تھے۔ سعودی فرمانروا کی جانب سے ان مساجد میں شہید ہونے والوں کے ورثاء اور زخمیوں کوسرکاری خرچ پر حج کروایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں متاثرین کے 200 سے زائد رشتہ داروں کو سعودی حکومت کی جانب سے حج کے لیے مدعْو کیا گیا ہے۔ان کے سفرِ حج کے تمام تر
اخراجات اور قیام و طعام کی ذمہ داری سعودی حکومت کے ذمے ہو گی۔ اس سلسلے میں وزیراسلامی امور شیخ ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے بتایا کہ سفر حج کی کارروائی نیوزی لینڈ میں سعودی سفارتخانہ انجام دے گا اور انہیں تمام سہولتیں فراہم کرے گا۔ سفارتخانے کو شاہی فرمان پر تعمیل کی ہدایت کردی گئی ہے۔اس فیصلے پر سعودی عرب کے ممتاز علماء کی جانب سے ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے بہت خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔