اسلام آباد(اے پی پی) بھارتی وزیراغظم نریندر مودی نے صوبے جھارکھنڈ میں ایک 24سالہ مسلمان لڑکے تبریز انصاری کے انتہاء پسند ہندوئوں کے ہاتھوں تشدد کے بعد قتل کئے جانے پر انتہائی دکھ کا اظہار کیا ہے ۔اپنے ایک بیان میں بھارتی وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت میں انتہاء پسند ہندوئوں کی جانب سے مسلمانوں اور دوسری اقلیتوں کے خلاف بڑھتے ہوئے تشدد واقعات ایک سیکولر ملک کے لئے باعث تشویش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جھارکھنڈ واقعے میں مسلمان نوجوان کی ہلاکت سے مجھے انتہائی افسو س ہوا ہے اور اس واقعے میں ملوث افراد کو سخت سزاء دی جانی چاہیے ۔ادھر مسلمانوں اور دوسری اقلیتوں کے خلاف بڑھتے ہوئے پرتشدد واقعات پر بھارت کی حزب اختلاف جماعتوں کی جانب سے نریندرا مودی کو شدید تنقید کا سامنا ہے ۔ دریں اثناء جھارکھنڈ پولیس نے واقعے میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 11افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔