جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

حکومت ایسٹر حملوں کے حقائق چھپا رہی ہے، سری لنکن پادری کے حیرت انگیز انکشافات

datetime 21  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو( این این آئی)سری لنکا کے کیتھولک چرچ کے سربراہ نے ایسٹر حملوں پر حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے انٹیلی جنس رپورٹ کو نظر انداز کیے جانے کی وجہ عدم دلچسپی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پادری مالکوم رنجیتھ نے پوپ فرانسس سے ملاقات سے چند گھنٹے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کیا گیا اور اب انہوں نے

ہر طرح کی کمیٹی اور کمیشن قائم کر دیئے ہیں اور ایک لڑائی چل رہی ہے کہ کسے ذمہ دار ٹھہرایا جائے۔واضح رہے کہ سری لنکا کے صدر میتھری پالا سریسینا نے پارلیمانی تحقیقات کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا جہاں چند افراد نے ان پر قومی سلامتی کے مسئلے سے نمٹنے میں غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کا الزام عائد کیا۔71 سالہ مالکوم رنجیتھ کے مطابق بھارتی انٹیلی جنس سروسز نے سری لنکا کو 4 اپریل کو حملے کے بارے میں بتادیا تھا اور اس کے بعد بھی مزید 3 مرتبہ خبردار کیا گیا، جس میں دھماکے کے روز صبح 6 بجکر 45 منٹ پر موصول ہونے والی فون کال بھی شامل ہے۔انہوںنے کہاکہ کسی نے بھی خدشات کو سنجیدگی سے نہیں لیا، اس سانحے کو روکا جاسکتا تھا کیونکہ اگر مجھے معلوم ہوتا کہ حملے کا منصوبہ بنایا گیا ہے تو میں چرچ کھولتا ہی نہیں اور لوگوں کو گھر جانے کا کہتا۔میتھری پالا سیریسینا کے حریف وزیر اعظم رنیل وکرما سنگھے کے اتحادیوں کی قیادت میں پارلیمانی سلیکشن کمیٹی، حملے کی وجوہات جاننے کی کوشش کر رہی ہے۔سری لنکن پادری کا کہنا تھا کہ ہر کوئی ایک دوسرے پر الزام ڈال رہا ہے اور حقائق کو چھپانے کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوںنے کہاکہ صدر کے ذمہ دار ہونے پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں جس کی وجہ سے وہ حقائق چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں، معاملے پر حکومت اور سیکیورٹی کے فرائض انجام دینے والے دیگر اداروں کی جانب سے عدم توجہ کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…