منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

خلیجِ عمان میں دو آئل ٹینکروں پر حملے میں ایران ملوث ہے : امریکہ

datetime 14  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ خلیج عمان میں آئل ٹینکر پر ہونے والے حملے میں ایران ملوث ہے لیکن انہوں نے اپنے خطاب میں کوئی ثبوت نہیں دیئے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومتِ امریکا کی جانب سے اندازہ لگایا گیا ہے کہ

خلیجِ عمان میں دو آئل ٹینکروں پر حملے میں ایران ملوث ہے، یہ اندازہ انٹیلی جنس، مہارت اور استعمال شدہ ہتھیاروں کی بنا پر لگایا گیا ہے، اس سے قبل خطے میں بحری جہازوں پر کیے گئے ایرانی حملوں میں بھی عین ایسے ہی شواہد ملے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں کوئی پراکسی گروہ سرگرم نہیں جو اتنی مہارت سے ایسا حملہ کرسکے۔قبل ازیں بین الاقوامی آئل ٹینکر ایسوسی ایشن (انٹرٹینکو) نے کہا تھا کہ خلیجِ عمان میں کیے جانے والے حملے منظم منصوبہ بندی اور باقاعدہ انداز میں کیے گئے ہیں جس میں پانی سے اوپر اور نیچے اور انجن کے انتہائی قریب تاک کے نشانے لگائے گئے ہیں۔قبل ازیں مئی میں بھی متحدہ عرب امارات کے ساحلوں سے پرے پانیوں میں چار آئل ٹینکروں کو خاص مقناطیس سے چپک جانے والے بارودی سرنگوں (لِمپٹ مائن) سے نشانہ بنایا گیا تھا جبکہ خلیج میں موجود یو ایس ایس برین برِج کے عملے نے آج کے واقعے میں ایک جہاز سے لمپٹ مائن برآمد کی ہے جو پھٹنے سے رہ گئی تھی۔ یہ بارودی سرنگ جہاز کے ایک جانب چپکی ہوئی ملی ہے۔ اس واقعے کے بعد خلیج میں سیکیورٹی اور بحری افواج کا گشت بڑھا دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…