جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

ایران جوہری سمجھوتے کی پاسداری جاری رکھے گا ، جاپان

datetime 13  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(آن لائن )جاپان کے وزیراعظم شینزو ایبے نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ایران جوہری سمجھوتے کی پاسداری جاری رکھے گا۔انھوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ مشرقِ اوسط میں کسی بھی قیمت پر مسلح کشیدگی سے بچا جانا چاہیے۔وہ ایران کے دارالحکومت تہران میں

صدر حسن روحانی سے ملاقات کے بعد مشترکہ نیوز کانفرنس میں گفتگو کررہے تھے۔انھوں نے بتایا کہ انھوں نے میزبان صدر سے خطے میں عدم استحکام سے بچنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیاہے۔انھوں نے ایران اور جاپان کے درمیان دوطرفہ اقتصادی تعلقات کے بارے میں بھی بات چیت کی ہے۔اس موقع صدر حسن روحانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جاپانی وزیراعظم سے اپنی ملاقات کو کامیاب قرار دیا اور کہا کہ وہ جاپان کے ساتھ تعلقات میں بہتری کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جاپان ایران سے تیل کی خریداری جاری رکھنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ ایران جوہری سمجھوتے کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔یہ خطے اور پوری دنیا کی سلامتی کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔تہران اور ٹوکیو جوہری ہتھیاروں کے مخالف ہیں ۔ایران کبھی جنگ نہیں چھیڑے گا لیکن کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا۔جاپانی وزیراعظم شینزو ایبے ایران کے دو روزہ سرکاری دورے پر بدھ کو تہران پہنچے ہیں۔وہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سے بھی ملاقات کرنے والے تھے۔ وہ 1979 میں ایران میں برپا شدہ انقلاب کے بعد تہران کا دورہ کرنے والے جاپان کے پہلے وزیراعظم ہیں۔واضح رہے کہ جاپان ایران سے خام تیل خرید کرتا رہا ہے لیکن اب اس نے امریکی پابندیوں کے نفاذ کے بعد ایران سے تیل کی خریداری بند کردی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…