واشنگٹن(این این آئی )امریکہ کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے واقعات میں سولہ افراد ہلاک ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فائرنگ کے واقعات درج کرنے والے امریکی مرکز نے بتایاکہ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے اکسٹھ واقعات ریکارڈ ہوئے جن میں سولہ افراد ہلاک اور اڑتیس دیگر زخمی ہو گئے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جن ریاستوں میں فائرنگ کے واقعات
پیش آئے ان میں ٹیکساس، ٹینسی، نیوجرسی اور پنسیلوانیا شامل ہیں۔امریکہ میں اسلحہ رکھنے کی مکمل آزادی ہے جس کی وجہ سے فائرنگ کے واقعات اس ملک میں معمول بن گئے ہیں۔ امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں ہر سال ہزاروں افراد ہلاک اور زخمی ہو جاتے ہیں۔طاقتور اسلحہ لابی کے دباؤ اور اثر و رسوخ کی وجہ سے کوئی بھی حکومت، ملک میں گن کنٹرول قوانین وضع کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔