منگل‬‮ ، 15 اپریل‬‮ 2025 

ایران نے امریکا کے خلاف کوئی حرکت کی تو یہ بڑی غلطی ہوگی : صدر ٹرمپ

datetime 14  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے امریکی مفادات کو ہدف بنانے کی کوشش کی تو اس کوبھاری خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔انھوں نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایران جو کچھ کرتا ہے،اس کو ملاحظہ کریں گے۔اگر وہ ( ایرانی) کچھ کرتے ہیں ، تو یہ ان کی بڑی سنگین غلطی ہوگی۔ اگر وہ عملاًکچھ کرتے ہیں تو انھیں اس کا بھاری خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

امریکی صدر کے اس سخت بیان سے قبل خلیج کے پانیوں میں ایک انہونا واقعہ پیش آیا ہے اور متحدہ عرب امارات نے امارت فجیرہ کے نزدیک خلیج عْمان میں آبنائے ہْرمز کے دوسری جانب چار تجارتی بحری جہازوں پر تخریب کاری کے حملے کی اطلاع دی ہے۔ان میں دو تیل بردار جہاز سعودی عرب کے تھے اور ایک ، ایک یو اے ای اور ناروے کا تھا۔ایران نے تخریب کاری کے اس واقعے سے لاتعلقی ظاہر کی ہے اور اس کی وزارت خارجہ نے واقعے کی مزید وضاحت کے لیے کہا ہے۔صدر ٹرمپ کے اس بیان سے قبل امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو بھی خبردار کرچکے ہیں کہ اگر ایران نے کوئی حملہ کیا تو اس کے جواب میں امریکا فوری اور فیصلہ کن ردعمل ظاہر کرے گا۔انھوں نے کہا کہ تہران میں رجیم کو یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ امریکی مفادات یا شہریوں کے خلاف اس کے یا اس کے کسی گماشتہ گروپ کے حملے پر فوری اور فیصلہ کن ردعمل ظاہر کیا جائے گا۔ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کی دھمکیوں اور پریشان کن اشاروں کے ردِعمل میں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر اپنا ایک اور طیارہ بردار بحری بیڑا ابراہام لنکن مشرقِ اوسط میں لنگر انداز کردیا ہے۔اس کے علاوہ امریکا نے بی 52 لڑاکا طیارے بھی خطے میں بھیجے ہیں اور انھیں ایران کے خلاف کسی مسلح محاذ آرائی کی صورت میں تباہ کن بمباری کے لیے ا ستعمال کیا جاسکتا ہے۔دریں اثناء امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اپنا ماسکو کا دورہ منسوخ کر کے برسلز چلے گئے ہیں۔جہاں وہ ایران کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں اور اس کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں اپنے یورپی اتحادیوں اور نیٹو حکام کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کریں گے اور انھیں خطے میں ہونے والی تازہ پیش رفت کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



81فیصد


یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…