ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

ماں کی خدمت کیلئے عدالت میں مقدمہ لڑنے والا سعودی شہری چل بسا‎

datetime 6  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) جائیداد پر اولاد کے درمیان لڑائی جھگڑے اور عدالتوں تک نوبت پہنچنے کے واقعات تو بہت ہیں مگر ماں کی خدمت کے حق پر اولاد میں مسابقت اورعدالت میں اس حوالے سے کارروائی عدالتی تاریخ کا انوکھا واقعہ ہی ہو سکتا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی عدالتوں کے ریکارڈ میں کچھ عرصہ پیشتر ایک ایسا مقدمہ سامنے آیا تھا جس نے ہرسننے والے کو حیران کر دیا۔یہ مقدمہ دو بھائیوں کے درمیان تھا اور وہ دونوں الگ الگ اپنی ماں کی خدمت کرنا چاہتے تھے۔چنانچہ ماں کی خدمت کا جذبہ ان میں سے ایک بھائی حیزان الحربی کو عدالت لے گیا۔ حیزان الحربی خود بھی چل بسے مگر ان کی جانب سے ماں کی خدمت کا جذبہ ایک ضرب المثل بن چکا ہے۔عدالت میں طویل بحث کے بعد عدالت نے حیزان الحربی کے چھوٹے بھائی کو ماں کی خدمت کی ذمہ داری سونپی جس پر حیزان صدمے سے نڈھال ہو گئے۔عدالت کی طرف سے حیزان الحربی کو ماں کی خدمت کی اجازت اس لیے نہ دی گئی کہ وہ خود بھی بڑھاپے میں تھے جب کہ ان کے چھوٹے بھائی ماں کی بہتر خدمت بجا لا سکتے تھے۔ ایک ماہ قبل حیزان الحربی گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی ہو گئے تھے۔ انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ کچھ عرصہ کومے میں رہنے کے بعد چل بسے۔

موضوعات:



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…