واشنگٹن (این این آئی)امریکی دانشور اور محقق الون بن مائیر نے کہاہے کہ ترکی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے نتائج نے طیب ایردوآن اور ان کے ٹولے کے اقتدار کے زوال پر مہر تصدیق ثبت کردی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ صدر ایردوآن اور ان کی جماعت کے لوگوں کا حزب اختلاف پر دھاندلی کا الزام بے بنیاد ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ انصاف اور ترقی پارٹی کی کارکردگی بہت کمزور ہے۔ ترکی میں موجودہ اقتصادی بحران اس
بات کا ثبوت ہے کہ صدر ایردوآن اور ان کی جماعت ملک کو درپیش معاشی بحران سے نمٹنے میں ناکام ہے۔امریکی تجزیہ نگار کا کہنا تھا کہ ترکی میں جاری بحران کی اصل وجہ ایک شخص کا اقتدار پر قبضہ اور تمام ریاستی اداروں کو اپنے زیر نگیں لانے کی پالیسی ہے۔ اس وقت اگر ترکی میں عوام صدر ایردوآن کے خلاف ہیں یا ان سے نالاں ہیں تو اس کی وجہ صدر کی پالیسیاں ہیں اور وہی ان تمام حالات کے ذمہ دار بھی ہیں۔