سری لنکا میں پھرہوٹلوں،گرجاگھروں پر حملوں کی منصوبہ بندی کا انکشاف، سعودی شہریوں کو ملک سے نکل جانے کی ہدایات

1  مئی‬‮  2019

کولمبو(این این آئی)سری لنکا کے وزیرصحت نے کہاہے کہ انہیں اور سات دیگر عہدیداروں کو انٹیلی جنس ذرائع سے معلومات ملی ہیں کہ ایسٹر پر ملک میں ہوٹلوں اور گرجا گھروں میں حملے کرنے میں ملوث گروہ ایک بار پھر حملوں کی منصوبہ بندی بنا رہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیرصحت راجیتا سیناراٹنا نے بتایاکہ حکومتی وزراکو ملک میں ہونیوالے خود کش حملوں میں وہ ممکنہ طورپر نشانہ بن سکتے ہیں۔دریں اثنا سری لنکا

میں پائی جانے والی کشیدگی اور غیریقینی صورت حال میں سعودی عرب کے سفارت خانے کی طرف سے وہاں پرموجود تمام سعودی شہریوں کو ملک سے نکل جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔قبل ازیں سعودی عرب کی طرف سے سری لنکا میں موجوداپنے شہریوں سے کہا گیا تھا کہ دہشت گردی کی حالیہ لہر کے بعد پیدا ہونیوالے حالات میں سعودی باشندے سری لنکا کے قانون کا احترام کریں اورسیکیورٹی کے حوالے سے اٹھائے گئے نئے اقدامات میں سری لنکا کی حکومت کا ساتھ دیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…