میلان(این این آئی)پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ جنگ زدہ علاقوں میں اسلحہ فروخت کیے جانے کی وجہ سے شام، یمن اور افغانستان میں تنازعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ یورپ اور امریکا اسلحہ فروخت کرتے ہیں، جس کے ذریعے کئی افراد بشمول بچے مارے جاتے ہیں۔ اسلحہ فروخت کرنے والوں پر ہر اہل خانہ کی تباہی اور بچوں کی اموات کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اطالوی شہر
میلان کے سین کارلو انسٹیٹیوٹ میں طالب علموں سے خطاب کرتے ہوئے پوپ نے دنیا میں جاری متعدد جنگوں کی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا کہ یورپ اور امریکا اسلحہ فروخت کرتے ہیں، جس کے ذریعے کئی افراد بشمول بچے مارے جاتے ہیں۔ کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا نے مزید کہا کہ اسلحہ فروخت کرنے والوں پر ہر اہل خانہ کی تباہی اور بچوں کی اموات کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔