پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

ملائیشیا بین الاقوامی فوجداری عدالت کا حصہ نہیں بنے گا،مہاتیر محمد

datetime 6  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوالالمپور(این این آئی)ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ اْن کا ملک انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کا حصہ بننے کے لیے روم معاہدے کی توثیق نہیں کرے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مہاتیر محمدنے کہاکہ فوجداری عدالت کے معاہدے کی دوبارہ توثیق نہ کرنے کا فیصلہ

ملکی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔ تاہم انہوں نے ایسے دعووں کو مسترد کر دیا کہ یہ معاہدہ ملائیشیا کی حاکمیت یا اس کے شاہی خاندانوں کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ ملائیشیا کی ایک ریاست کے ایک طاقتور سلطان فوجداری عدالت کا حصہ بننے کے خلاف اپوزیشن کے ساتھ شامل ہو گئے تھے۔ملائیشیا نے بین الاقوامی فوجداری عدالت کا حصہ بننے کے لیے روم معاہدے پر رواں برس مارچ میں دستخط کیے تھے۔ اپوزیشن کی طرف سے نسلی بنیادوں کے علاوہ یہ کہتے ہوئے اس معاہدے کا حصہ بننے کی مخالفت کی گئی کہ اس سے نہ صرف ملائیشیا کو حاصل استحقاق ختم ہو جائے گا بلکہ اس سے نو ریاستی ملائے حکمرانوں کو حاصل استثنیٰ بھی ختم ہو جائے گا۔جنوبی ریاست جوہور کے متمول حکمران نے حکومت پر یہ الزام بھی عائد کیا تھا کہ وہ اس معاہدے پر دستخط کر کے ملکی آئین کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے۔‎

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…