تہران (این این آئی)ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران پر عائد امریکی پابندیوں سے یورپ کا بچنا مشکل ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ظریف نے مزید کہا کہ سن 2015 کی جوہری ڈیل کو پہلے پہل یورپی لیڈروں نے ایک کامیابی قرار دیا اور اب انہیں اس مشکل کا سامنا ہے کہ امریکی پابندیوں سے کسی طور
بچا جائے جو بظاہر ایک مشکل امر دکھائی دیتا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ جوہری ڈیل کو محفوظ رکھنے کے لیے یورپی اقوام پر دباؤ رکھا جائے گا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں سے چشم پوشی نہیں کر سکتی ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ سے انٹرویو سپریم ایرانی لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی ویب سائٹ خامنہ ای ڈاٹ آئی آر نے ریکارڈ کر کے شائع کیا۔