سان تیاگو(این این آئی)پوپ فرانسس نے بیان دیا ہے کہ کیتھولک کلیسا کو عرصہ دراز سے چلی آ رہی مردوں کی بالا دستی اور عورتوں اور بچوں کے استحصال جیسے مسائل کو تسلیم کرتے ہوئے اپنی ساکھ کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں پاپائے روم نے خبردار
کیا کہ بصورت دیگر کیتھولک کلیسا ایک عجائب گھر کی سی حیثیت اختیار کر لے گا۔ پوپ نے یہ بیان ویٹیکن میں دیا، جس کے لیے انہوں نے پچھلے سال اکتوبر میں منعقدہ کلیسا کی ایک سمٹ میں جمع کردہ معلومات کا سہارا لیا۔ حالیہ برسوں کے دوران کیتھولک کلیسا کو متعدد اسکینڈلز کا سامنا رہا ہے۔