ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

پوپ کی انتہاپسندی سے نمٹنے کے لیے مبلغین اسلام کو تربیت فراہم کرنے پر تعریف

datetime 31  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رباط(این این آئی)عیسائیت کے رومن کیتھو لک فرقے کے سربراہ پوپ فرانسس نے جنونیت کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاہے کہ ہمیں مستقبل کے لیے مذہبی رہ نما اصولوں کی مناسب تیاری کی ضرورت ہے ادھر مراکش کے شاہ محمد ششم نے کہاہے کہ مذہبی انتہا پسندی کا علم ہی کے ذریعے مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔بنیاد پرست سخت گیری کا کوئی فوجی یا مالی حل نہیں بلکہ اس کا واحد حل تعلیم ہی ہے ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مسیحوں کے روحانی پیشوا پاپائے روم دوروزہ سرکاری دورے پر رباط پہنچے ہیں جہاں انہوں نے ایک کانفرنس میں شرکت کی،انھوں نے مستقبل کے لیے مذہبی رہ نما اصولوں کی مناسب تیاری کی ضرورت پر زورد یا ۔انھوں نے ضمیر کی آزادی اور مذہبی آزادی کا انسانی وقار کے بنیادی حق کے طور پر دفاع کیا ہے اور مختلف عقیدوں کے پیروکاروں پر زور دیا ہے کہ وہ باہمی بھائی چارے کے ساتھ مل جل کر رہیں۔رومن کیتھو لک کے کسی روحانی پیشوا کا گذشتہ 34 سال کے بعد مراکش کا یہ پہلا دورہ ہے۔ انھوں نے اپنی آمد کے فوری بعد مراکش کے شاہ محمد ششم کے ہمراہ آئمہ اور اسلام کے مردو خواتین مبلغین کی تربیت کے لیے قائم کردہ مرکز کا دورہ کیا۔رباط میں یہ مرکز 2015ء میں قائم کیا گیا تھا۔ یہاں دوسرے افریقی ممالک اور یورپ سے تعلق رکھنے والے ائمہ کو بھی مراکشی حکام کے بہ قول اعتدال پسند اسلام کی تربیت دی جاتی ہے۔پوپ نے اپنی تقریر میں مراکشی شاہ کی انتہاپسندی کی تمام شکلوں سے نمٹنے کے لیے مبلغین اسلام کو تربیت فراہم کرنے پر تعریف کی ۔اس موقع پر شاہ محمد ششم نے کہا کہ مذہبی انتہا پسندی کا علم ہی کے ذریعے مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔بنیاد پرست سخت گیری کا کوئی فوجی یا مالی حل نہیں بلکہ اس کا واحد حل تعلیم ہی ہے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ تمام دہشت گردوں میں مشترکہ چیز مذہب نہیں بلکہ اس سے لاعلمی ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…