اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

بڑی پریشانی سے چھٹکارہ!دبئی ائیر پورٹ پر مسافروں کیلئے نئی حیران کن سہولت کا آغاز

datetime 31  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی)دبئی  ائیرپورٹ پر مسافروں کیلئے نئی سہولت کا آغاز کر دیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق دبئی ائیر پورٹ انتظامیہ نے مسافروں کی بروقت بورڈنگ کیلئے دبئی انٹرنیشنل ہوٹل کے اشتراک سے نئی سہولت متعارف کرائی ہے۔ مسافروں کو رات کے آخری پہر ائیر پورٹ روانہ ہونے کی کوفت سے نجات مل جائے گی۔

ائیر پورٹ انتظامیہ اور ہوٹلنگ کمپنی کے اشتراک سے نئی سروس حاصل کرنے کیلئے 4 افراد پر مشتمل خاندان کو 12 گھنٹے کیلئے 350درہم ادا کرنا ہونگے۔ مسافر اپنی فلائٹ سے 12 گھنٹے قبل ائیر پورٹ پہنچ کر دبئی ہوٹل میں کمرہ بک کرسکیں گے جس کے بعد وہ آرام سے سو کر وقت گزار سکتے ہیں۔ ہوٹل انتظامیہ انہیں فلائٹ سے کچھ دیر قبل بیدار کر کے ٹرمینل پر روانہ کر دے گی۔ہوٹلنگ کی یہ خدمت دبئی انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے ٹرمنل نمبر 3 کیلئے مخصوص کی گئی ہے۔ ہوٹلنگ کمپنی کے ڈائریکٹر میتھیو ہاروبین کا کہنا تھا کہ پیش کی جانے والی نئی سروس ان فلائٹوں کے مسافروں کیلئے مثالی ہو گی جن کی پرواز صبح سویرے ہوتی ہے اور انہیں اپنی رہائش سے ہوٹل تک پہنچنے میں کافی دقت کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ اس سروس کو حاصل کرنے والے مسافروں کیلئے ٹرمنل 3 پر خصوصی کائونٹر قائم کیاگیا ہے جہاں و ہ خود کو رجسٹر کرا نے کے بعد کمرہ حاصل کر سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…