منگل‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2026 

عالمی جریدے نے رواں سال دنیا کے مہنگے اور سستے ترین شہروں کی فہرست جاری کردی،پاکستان کے اہم شہر بھی شامل

datetime 30  مارچ‬‮  2019 |

لندن (این این آئی)عالمی جریدے نے رواں سال بھی دنیا کے مہنگے اور سستے ترین شہروں کی فہرست جاری کردی۔برطانوی مالی جریدے دی اکانامسٹ کے اکنامکسٹ انٹیلی جنس یونٹ کی جانب سے جاری کی گئی دنیا کے مہنگے اور سستے ترین شہروں کی فہرست کے مطابق گزشتہ 30 سال میں پہلی بار دنیا کے تین شہر ایک جتنے ہی مہنگے قرار پائے۔

فہرست میں شامل دنیا کے 10 مہنگے ترین شہروں میں سنگاپور، پیرس اور ہانگ کانگ کو پہلا نمبر ہی دیا گیا ہے اسی طرح اس بار فہرست میں ساتویں نمبر پر بھی 3 شہروں کو رکھا گیا ہے اور فہرست میں نواں، آٹھواں اور چھٹا نمبر دیا ہی نہیں گیا۔حیران کن طور پر فہرست میں اس بار دوسرا اور تیسرا نمبر بھی شامل ہی نہیں کیا اور پہلے نمبر پر تین شہروں کو شامل کیا گیا ہے۔ فہرست کے مطابق دنیا کا سستا ترین شہر وینزویلا کا شہر کارلاکاس ہے۔دنیا کے مہنگے ترین 10 شہروں میں 2 امریکی اور 2 سوئٹزرلینڈ کے شہر شامل ہیں۔اسی طرح دنیا کے سستے ترین شہروں میں بھارت کے تین شہر نئی دہلی، چنائے اور بنگلورے شامل ہیں ، پاکستان کا واحد شہر کراچی شامل ہے۔حیران کن طور پر لندن دبئی، واشنگٹن اور ابو ظہبی دنیا کے 10 مہنگے ترین شہروں میں شامل نہیں ہوتے۔جاپان کا دارالحکومت ٹوکیو اور چین کا دارالحکومت بیجنگ بھی دنیا کے مہنگے ترین شہروں میں شامل نہیں ہوتے تاہم ان ممالک کا ایک ایک شہر دنیا کے مہنگے ترین شہروں میں شامل ہے۔دنیا کے 10 مہنگے ترین شہروں میں لاس اینجلس ( امریکا)، تل ابیب( اسرائیل) نیو یارک( امریکا)، کوپن ہیگن( ڈنمارک)،سیول( جنوبی کوریا)، اوساکا ( جاپان)، جنیوا( سوئٹزرلینڈ)، زیورچ(سوئٹزرلینڈ)، ہانگ کانگ(چین)، پیرس( فرانس)، سنگاپور( سنگاپور) شامل ہیں ۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…