منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

سانحہ کرائسٹ چرچ، وہ بہادر پاکستانی خاتون جو 12 افراد کی جان بچانے میں کامیاب ہوئی،عالمی میڈیا بھی تعریف کئے بنا رہ سکا

datetime 29  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویلنگٹن(این این آئی)سانحہ نیوزی لینڈ میں جہاں ایبٹ آباد کے نعیم رشید نے جان کی بازی لگا کر دہشت گرد کو روکنے کی کوشش کی وہیں ایک اور پاکستانی خاندان کے سبب ایک درجن سے زائد قیمتی جانیں محفوظ رہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستانی شہری حناگاڑی ڈرائیو کر کے اپنے شوہر عامر کو نماز جمعہ کے لیے النور مسجد چھوڑنے پہنچی ہی تھیں کہ

دہشت گرد مسجد سے باہر نکلا اور سامنے سے آنے والی گاڑیوں پر فائرنگ کردی۔حناعامر کا کہنا تھا کہ جدید ترین ہتھیار سے دہشت گرد جس طرح اندھا دھند فائرنگ کررہا تھا اور لوگ جان بچانے کی کوشش میں باہر نکل رہے تھے۔حنا کے شوہر نے بتایا کہ فائرنگ کی آواز سن کر حنا نے کار ریسورس کرنے کی کوشش کی مگر پیچھے کئی گاڑیاں موجود ہونے کے سبب وہ ناکام رہیں جبکہ ایک گاڑی کے سامنے آنے کے سبب وہ اتر بھی نہ سکیں۔اس دوران جان بچانے کے لیے 10 سے افراد نے ان کی سیاہ گاڑی کے پیچھے پناہ لے لی جبکہ دہشت گرد نے گاڑی کی دوسری طرف سے ان پر فائرنگ شروع کر دی۔حنا ،عامر اور موجود تمام افراد کار میں جتنا نیچے ہو سکتے تھے، چھپ گئے۔ان کی کار کو 26 گولیاں لگیں مگر معجزانہ طور پر نہ صرف یہ جوڑا بلکہ گاڑی کے پیچھے چھپے افراد بھی محفوظ رہے تاہم ایک کمسن محمد حاذق پناہ کے لیے گاڑی کی جانب بڑھ ہی رہا تھا کہ دہشت گرد نے اسے گولیوں کا نشانہ بنادیا۔سوفٹ ویئرٹیسٹنگ کے شعبے سے وابستہ حنا عامر اپنے شوہر اور دو بچوں کے ساتھ تین برس پہلے ہی نیوزی لینڈمنتقل ہوئی ہیں ، دکھی ہیں کہ وہ اپنے بچوں کے ہم جماعت کی زندگی نہ بچا سکیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…